18 نومبر 2014 - 13:28
افغانستان: مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں میں شدت

افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کے حملوں میں شدت پیدا ہوگئي ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ آج دوپہر کے وقت صوبۂ زابل میں واقع کلات شہر کے قریب خار واریان میں ایک زوردار بم دھماکہ ہوا ۔ جس کے نتیجے میں دسیوں افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگۓ ہیں۔ طالبان نے آج کابل ، تخار ، ہرات اور ننگرہار صوبوں میں متعدد حملے کر کے افغانستان کی سیکورٹی فورسز کے دسیوں اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔

.......

/169